اپنے بچے کا NYC اسکالرشپ اکاؤنٹ (NYC Scholarship Account) چالو کریں
NYC Kids RISE کے کالج کے لیے بچت پروگرام (Save for College Program) میں اندراج یافتہ ہر طالب علم کو NYC Kids RISE کی طرف سے $100 کی ابتدائی رقم کے ساتھ ایک NYC اسکالرشپ اکاؤنٹ خود بخود ملتا ہے، الّا یہ کہ والدین شرکت نہیں کرنے کا انتخاب کریں۔ نیچے اپنے بچے کا NYC اسکالرشپ اکاؤنٹ چالو کر کے اور اسے دیکھ کر ان کے اکاؤنٹ کے لیے $25 مزید موصول کریں!
مزید معلومات
مجھے اپنے بچے کا اکاؤنٹ چالو کرنے کے لیے کیا کرنا ہے؟
- آپ کے بچے کا نو عددی طالب علم والا شناختی نمبر (OSIS نمبر)۔ یہ وہی نمبر ہے جو آپ نے اپنے بچے کا NYC اسکول اکاؤنٹ چالو کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ اگر یہ آپ کے پاس نہیں ہے تو آپ کو mystudent.nycپر NYC اسکولز اکاؤنٹ میں لاگ آن کر کے، آپ کے بچے کے رپورٹ کارڈ پر یا اپنے بچے کے والدین رابطہ کار (Parent Coordinator) یا اسکول سے گزارش کرنے پر مل سکتا ہے۔
- آپ کے بچے کا گھریلو زپ کوڈ
- آپ کے بچے کی تاریخ پیدائش
- آپ کا ای میل پتہ
اگر آپ اپنے بچے کا اکاؤنٹ چالو نہیں کر پاتے ہیں تو چیک کر کے یقینی بنائیں کہ آپ کی درج کردہ معلومات درست ہیں۔ اگر آپ کو اب بھی پریشانی ہو رہی ہے تو براہ کرم اپنے بچے کے اسکول سے رابطہ کر کے تصدیق کریں کہ آپ کا بچہ کالج کے لیے بچت پروگرام میں اندراج یافتہ ہے۔
کیا میں اپنے بچے کا مفت NYC اسکالرشپ اکاؤنٹ (NYC Scholarship Account) فعال کر سکتا ہوں؟
- کالج کے لیے بچت پروگرام (Save for College Program) میں درج شدہ کنڈرگارٹن، پہلے گریڈ اور دوسرے گریڈ کی تمام فمیلیز اب اپنے بچے کے NYC اسکالرشپ اکاؤنٹس کو فعال کر کے انہیں دیکھ سکتی ہیں۔
- جغرافیائی ڈسٹرکٹ 30 میں 39 پائلٹ اسکولوں کے کنڈرگارٹن سے لے کر پانچویں گریڈ تک کی فیملیز اپنے بچے کا NYC اسکالرشپ اکاؤنٹ فعال کر کے اسے دیکھ سکتی ہیں۔
- چوتھے گریڈ یا اس سے زیادہ عمر کے طلباء جنہوں نے جغرافیائی ڈسٹرکٹ 30 کے 39 پائلٹ اسکولوں میں سے کسی ایک میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے کالج کے لیے بچت پروگرام میں شرکت کی ہو، وہ اب بھی آٹھویں اسکالرشپ اکاؤنٹ فعال کر سکتے ہیں۔ اس وقت، ان طلباء پر لاگو نہیں ہوتا جنہوں نے تعلیمی سال 2021-2022 میں کنڈرگارٹن، تعلیمی سال 2022-2023 میں پہلا گریڈ ، تعلیمی سال 2023-2024 میں دوسرا گریڈ یا تعلیمی سال 2024-2025 میں تیسرا گریڈ شروع کیا تھا۔
کون شرکت کرسکتا ہے؟
- تعلیمی سال 2024-2025 تک، کسی NYC پبلک اسکولوں (بشمول شرکت کنندہ چارٹر اسکولز) میں کنڈرگارٹن سے لے کر تیسرے گریڈ تک کے پروگرام میں طلبہ شرکت کرنے کے اہل ہیں، چاہے ان کی آمدنی یا ترک وطن کی حیثیت جو بھی ہو۔
- چونکہ یہ پروگرام پہلی بار 2017 میں جغرافیائی اسکول ڈسٹرکٹ 30 میں شروع کیا گیا تھا، لہذا 39 پائلٹ اسکولوں میں کنڈرگارٹن سے پانچویں گریڈ تک کا ہر طالب علم شرکت کرنے کا اہل ہے۔
سوالات ہیں؟
-
● متعدد زبانوں میں دستیاب معلومات اور وسائل کے لیے nyckidsrise.org ملاحظہ کریں
● NYC Kids RISE کی ہاٹ لائن کو کال کریں: 7473-543-833
● info@nyckidsrise.org پر ای میل کریں
● کالج کے لیے بچت پروگرام کی ورچوئل ورکشاپ کے لیے سائن اپ کریں
یہ ویب سائٹ نیو یارک پبلک اسکولز (NYC Public Schools) یا سٹی آف نیو یارک سے تائید یافتہ، اس کے تابع، اس کی زیر ملکیت نہیں ہے یا اس کے ذریعے نہیں چلائی جاتی ہے۔